لاہور (کورٹ رپورٹر)
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے، عدالت پرویز الٰہی کی ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ قانون تمام شہریوں کیلئے برابر ہے، عدالت پرویز الہٰی کی ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے، عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک پرویز الہٰی نے تفتیش جوائن نہیں کی، گزشتہ سماعت پر پرویز الٰہی نے میڈیکل گراؤنڈ پر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی تھی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹس کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں کے کاموں میں کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔