کراچی( اسٹاف رپورٹر)مویشی منڈی میں 40 لاکھ روپے مالیت کے راجا اور شہزادہ کی جوڑی نے دھوم مچا دی ،شہری بکروں کی خوبصورتی اور جسامت کے دلدادہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،نوشہرو فیروز سے آئے بکروں میں راجا اور شہزادہ نے منڈی کا رخ کرنے والوں میں شہریوں میں دھوم مچا دی ہے ، بیوپاری حیدر کا کہنا ہے تین تین من کے بھاری بھرکم راجا اور شہزادہ میرے سب سے پیارے جانور ہیں اور یہ گلابی نسل سے ہیں ،بہت ہی پیار اور ناز کے ساتھ انھیں قربانی کے لئے پالا ہے اور جلد ان کا قدر دان بھی مل جائے گا ان کی مالیت 40 لاکھ روپے ہیں ،شہری جوق در جوق انھیں دیکھنے آرہے ہیں ،خصوصا بچے ان کے ساتھ تصاویر بنا رہے ہیں ۔