کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے داﺅدی بوہری کمیونٹی کے وفد کی کمیل یونس کی قیادت میں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر قائد میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ ، فلاحی اقدامات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی سب سے پرامن کمیونٹی میں داﺅدی بوہرہ جماعت سرفہرست ہے، انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی بوہری کمیونٹی نے معاشی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فلاح و بہبود میں بوہری کمیونٹی اہم خدمات انجام دے رہی ہے ۔ داﺅدی بوہری کمیونٹی کے وفد نے کہا کہ چاہتے ہیں معاشی ترقی کا پہیہ مزید تیز رفتاری سے چلے ، انہوں نے کہا کہ امن و اما ن کے قیام میں افواج پاکستان کا قابل فخر کردار ہے۔