اسلام آباد( نیٹ نیوز ) کینیا میں پولیس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارنے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی تیار کردہ دستاویزی فلم بی ہائینڈ کلوز ڈورز ایپل ٹی وی پر ریلیز کردی گئی۔دستاویزی فلم میں سیاست دانوں کو اپنی ناجائز آمدنی کو منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دستاویزی فلم ایپل ٹی وی پر ریلیز کردی گئی ہے اور بہت جلد یہ نیٹ فلکس اور ایمازون پر بھی دستیاب ہوگی۔سینئر صحافی عمران ہاشمی کے مطابق جن ناقدین نے ارشد شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ان کو اس فلم کے ذریعے سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ اس دستاویزی فلم کی ہدایت کاری مائیکل اوسوالڈ نے کی ہے اور اسے مرتضیٰ مہدی نے پروڈیوس کیا ہے۔اس فلم میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، صحافی ارشد شریف، جان ایلن نامو، ٹام اسٹاکس، ریچل ڈیوس ٹیکا، فواد چوہدری، ایمن حسینوف، شہزاد اکبر اورعرفان ہاشمی کے کردار ہیں۔