لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں آل پاکستان واپڈا ہائڈرو الیکٹرک ورکرز یونین لاڑکانہ زون کی جانب سے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے خلاف اور پاک افواج سے یکجہتی اور محبت کے اظہار کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں سیپکو لاڑکانہ زون کے مزدوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی آپریشن سرکل لاڑکانہ کے دفتر سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف شاہراہوں کا گشت کرتے ہوئے جناح باغ چوک لاڑکانہ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکائے سے خطاب کرتے مقررین کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو پرتشدد واقعات ہوئے وہ ایک کھلی دہشتگردی اور جس طرح جناح ہاوس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور اور جی ایچ کیو راولپنڈی اور ملک کے دیگر شہروں میں تاریخی مقامات اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا وہ کام کوئی ملک دشمن ایجنٹ ہی کرسکتا ہے۔ کیونکہ جو کام ہمارا روایتی دشمن طاقتور ہوتے ہوئے بھی نہ کرسکا وہ کام ایک اندرونی ملک دشمن ٹولے نے کر دکھایا۔ جس کی جتنی مذمتی کی جائے وہ کم ہے۔ مقررین جس میں ریجنل چیئرمین نثار احمد شیخ، زونل چیئرمین عبداللہ سومرو، سجاد احمد جٹ، ہادی بخش جتوئی، علی محمد جتوئی، غلام سرور جونیجو، مقصود احمد شیخ، وسیم احمد جتوئی، محمد ہاشم گاد، ذوالفقار غوری، غلام مصطفیٰ چانڈیو، اعجاز علی سانگی، ریاض سانگی، محمد امین کلہوڑو، ناہید جتوئی، کوثر علی میرانی، وزیر علی چانڈیو اور دیگر نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہر پاکستانی کو جمہوری حق حاصل ہے کہ وہ قانون اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر اپنے جذبات کا اظہار کرے اور یہ حق کسی کو بھی حاصل نہیں کہ افواج پاکستان کے دفاتر اور ہمارے شہدائے کے مجسموں کے توہین کرکے، شرکائے نے یہ واضع اعلان کیا کہ اگر بات پاکستان کی عزت اور وقار کی ہوگی تو آل پاکستان واپڈا ہائڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی قیادت اور تمام مزدور اپنے ملک اور اس کی عظیم افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک دشمنوں کے ساتھ اعلان جنگ کریںگے، مقررین نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ 9 مئی کو ہونے والی دہشتگردی میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور فی الفور ملک میں پیدا شدہ اس شیطانی فتنہ کو دفن کیا جائے تاکہ پاکستان کی عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔