اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نیب راولپنڈی آفس پہنچنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گاڑی خراب ہوگئی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد نیب راولپنڈی کےلئے روانہ ہونے لگے تو ان کی گاڑی کا اے سی خراب ہوگیا جس کے بعد وہ دوسری گاڑی میں سوار ہوئے۔نیب آفس پہنچنے کے بعد عمران خان کی گاڑی خراب ہوئی جس پر پی ٹی آئی رہنما بابراعوان اپنی گاڑی لے کر نیب آفس پہنچے۔