سرینگر( نمائندہ خصوصی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری گروپ 20کا ناکام اجلاس خاص طورپر وادی کشمیر اور جموں خطے میں بھارتی فوج اورپیراملٹری فورسز اہلکاروں کی بڑی تعداد میں تعیناتی کی وجہ سے کشمیری عوام کے لیے خوف و دہشت کی ایک نئی لہر کاباعث بنا ہواہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر، جموں اورمقبوضہ علاقے کی دیگر شاہراہوں سمیت عوامی مقامات بشمول بس ٹرمینلز پر چیکنگ اورتلاشیوںکا عمل تیز کردیا گیا ہے۔پورے مقبوضہ علاقے میں چوکیاں قائم کی گئی ہیں جہاں گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ بس ٹرمینلز پر لوگوں کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔پونچھ، کٹھوعہ، راجوری اور سانبہ اضلاع کے دور دراز علاقوں میں سیکورٹی کے نام پر کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم ، تلاشیوں اورسخت پابندیوںکاسامنا ہے۔