تونسہ شریف( نمائندہ خصوصی )جنوبی پنجاب کے ضلع ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصونہ ناکام بناتے ہوئے دو دوہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تونسہ شریف کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی پر خفیہ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت میزان غازی اور میر احمد کے نام سے ہوئی، دونوں دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔حکام سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ،اسلحہ وبارود برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشت گرد ڈی جی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے، نیٹ ورک میں شامل دیگردہشت گردوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ سی ٹی ڈی دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے مختلف شہروں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتی رہتی ہے، رواں ماہ کوہاٹ پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مرئی چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔