بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کےتائیوان امورکےدفترکے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے زوردے کرکہا ہے کہ ایک چین کے اصول کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کو کوئی حمایت حاصل نہیں ہو گی اوراسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ما نے پیر کو میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) میں تائیوان سے متعلق مسائل کے بارے میں اپنی سیاسی چالبازیوں کو فوری طور پرترک کردیں۔
ورلڈ ہیلتھ اسمبلی، ڈبلیو ایچ او کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز ادارہ جس نے پیر کے روز اپنے ایجنڈے میں تائیوان کی آئندہ سالانہ اسمبلی میں بطور مبصر شرکت کی تجویز کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ما نے کہا کہ متعلقہ فیصلہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ ون چائنہ اصول کی پابندی پر بین الاقوامی برادری کا عالمی اتفاق رائے ہے جو عوام کی مرضی اور غالب رجحان کے مطابق ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس اصول کو چیلنج نہیں کیا جانا چاہئے اور ڈی پی پی حکام کی نام نہاد "تجویز” نے بین الاقوامی اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی ہے اور اسے مسترد ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا۔