لاہور(نمائندہ خصوصی) زمان پارک سے گرفتار8 دہشت گردوں کا پی ٹی آئی کی اہم لیڈر شپ سے رابطے اور ہدایت لینے کا انکشاف سامنے آیا تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے گرفتار دہشت گردوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے، پولیس نے بتایا کہ گرفتار8دہشت گردوں کےپی ٹی آئی کی اہم لیڈر شپ سےرابطے تھے اور لیڈرشپ سے ہدایات لے رہے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان کے رہنماؤں سےفون نمبرزاٹیچ ہوگئےہیں، ملزم بخت عالم شانگلہ،ممتازمردان کا رہائشی ہے ، کے پی میں رہنماؤں سے رابطے میں تھے۔حکام نے کہا کہ سوات کا عزیز الغنی بھی کے پی سے ہدایات لیتا رہا جبکہ اچھرہ کا عبد الغفور، شاہدرہ کا زوہیب،مصری شاہ کااعجاز ہدایات اعجاز چوہدری ، شالیمار کےنبیل اورسیالکوٹ کےہنزلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے۔دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ ڈنڈے گرفتاری سے پہلے ٹمبر مارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے۔یاد رہے پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں، گرفتار دہشت گرد کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں دوسری جانب ایس پی سول لائنزحسن بھٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ دیگر افراد فرارہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پولیس کو دیکھ کر کچھ دہشت گرد دوبارہ زمان پارک میں چلے گئے۔