کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کرنے متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا۔متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جمعرات کی صبح کراچی پہنچا تاکہ سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کے شعبوں پر حکومتی اہلکار سے ملاقات اور بات چیت کر سکے۔برادر ممالک مختلف شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاکستان میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پاکستان کی حمایت کے لیے آگے آ رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وفد میں اے ڈی پورٹس کے اہلکار شامل ہیں۔ وفد کی سربراہی شیخ احمد دلموک المکتوم کر رہے ہیں، وفد کا استقبال وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کیا۔متحدہ عرب امارات مختلف شعبوں جیسا کہ صلاحیت میں اضافے اور لاجسٹکس آپریشن میں ملٹی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔فیصل سبزواری نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستان میں میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت اور وفاقی حکومت برادر ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں، اے ڈی پورٹس اور کے پی ٹی کے درمیان سرمایہ کاری کے لیے ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے جس سے کے پی ٹی میں بین الاقوامی تجربہ آئے گا اور اس کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔یو اے ای کے وفد نے کے پی ٹی کا دورہ بھی کیا۔