اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عدالت سے ریلیف حاصل کر لی ہے جو زیادہ دیر نہیں رہ سکتی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت ختم ہوتے ہی انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ دھوکا دینے کے ماہر ہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کو جیل سے نہیں گھبرانا چاہیے کیونکہ ان کی جماعت کو پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی انتقام کا سامنا رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جتھوں کو تربیت دی اور ریاستی اور فوجی تنصیبات پر 9 مئی کو حملہ کیا گیا، حکومت کے پاس ویڈیو ثبوت ہیں کہ جو افراد ملوث تھے ان میں سے اکثر ٹائیگر فورس کے ارکان ہیں۔