اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور چیئر مین عمران خان کے فوکل پرسن برائے ٹریڈ یونین ڈاکٹرمحمد امجد نے سانحہ 9 مئی سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کرپشن کیخلاف بیانیہ ہے مگر خود پارٹی کے اندر کرپشن ہورہی ہے وہ ملک کو تباہ کرنے والی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتے، اپنی افواج کے ساتھ ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کا غلط رویہ برداشت نہیں کر سکتے ، تین چار مفاد پرستوں کاٹولہ عمران خان کو اداروں اور مخالفین کیخلاف غلط بیان بازی اوربہتان تراشی پر اکساتا ہے،ہم سمجھتے تھے کہ عمران خان کا ایجنڈ ملکی تعمیر وترقی ہے مگر اب واضح ہوا کہ صورتحال اس کے برعکس ہے،وہ اپنی ذات میں قید ہیں اور دوبارہ وزارت عظمی کے حصول کے لئے کچھ بھی قربان کرنے کو تیار ہیں، پارلیمنٹ سے استعفے اور دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور آزادکشمیر حکومت اسی خواہش کے لئے قربان کی گئی، ملک کا محافظ ہونے کے دعویدار عمران خان نے محافظوں ہی سے لڑائی شروع کر دی، جی ایچ کیو پر حملہ، کور کمانڈر ہاوس لاہور پر حملہ میانوالی میں ایم ایم عالم کے طیارے پر حملہ شہدا پاکستان کی یادگار کی بے حرمتی ، پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت ، لا ہور میں عسکری ٹادر جلانا اس کی بنیاد وہی نفرت ہے وہ اپنے کسی ساتھی کا آگے آنا بھی پسند نہیں کرتے، جمعرات کونیشنل پریس کلب میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پر یس کا نفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد نے نو مئی کو ہونے والے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گھناونے اقدام کے ذمہ داران سے آئنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،ہم اپنی افواج کے ساتھ ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کاغلط رویہ پرداشت نہیں کر سکتے ۔