اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے لئے بدھ کو وزیراعظم ہائوس میں تقریب منعقد ہوئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی ۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے سعودی نائب وزیر دفاع ڈاکٹرناصربن عبدالعزیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ معاہدہ عازمین حج کی امیگریشن کے عمل کو آسان اور ہموار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود ، وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی اور وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔