اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر ہونے والے باغیوں کے حملوں کی جڑیں عمران نیازی کی گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دینے کےلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس نے مسلسل مسلح افواج اور موجودہ آرمی چیف کو بدنام کیا اور بہت چالاکی سے ’حقیقی آزادی‘ کے نعروں کے ساتھ اپنے گروہ کو تیار کیا جس کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا جس کا ہم نے 9 مئی کو مشاہدہ کیا تھا۔