کراچی(نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں گرمی کی شدت میں مزید ہوسکتا ہے۔حکام کے مطابق شہر قائد میں 37 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز سمندری ہوائیں چلتی رہیں جس کے باعث گرمی محسوس کم کی گئی تاہم آنے والے دنوں میں ہائی پریشر کے باعث گرمی کی ایک اور لہر آئے گی۔سردار سرفراز کے مطابق 19 مئی کے بعد 21 مئی تک درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ محسوس 40 سے بھی زیادہ کیا جائے گا۔شہر میں گرمی سے بچنے کے لئے شہری ستوں کے شربت سے لطف اندوز ہورہے ہیں، کہتے ہیں گرمی بہت ہے اسے پی کر کچھ راحت ملتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں لیکن شہری شدید گرمی کے لئے تیار رہے۔