مردان ( نمائندہ خصوصی)
مردان میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر ) کے مجسمے کی بے حرمتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ دنوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملزم نے مردان میں مظاہرے کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بےحرمتی کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم رحمت اللہ کو مردان سےگرفتار کرلیا گیا اور ملزم کی گرفتاری سٹی پولیس کی جانب سے یقینی بنائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق گاؤں حیدر خان سے ہے۔بعدازاں کیپٹن کرنل شیرخان شہید کے مجسمے کی بےحرمتی کرنے والے ملزم رحمت اللہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے۔ملزم رحمت اللہ کا کہنا تھاکہ 9 تاریخ کو ایوب گیٹ کے سامنے جلوس میں مجسمے کی بےحرمتی کی تھی، مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے، پاک آرمی ہمارا فخر ہے، ہمیں آرمی کی قدرکرنی چاہیےمجھ سےغلطی ہوئی ہے۔