لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رہنما ملائکہ بخاری نے بھانڈہ پھوڑ دیا، کہتی ہیں کہ "میں نے جو کچھ کیا عزت بچانے کے لیے کیا، ملکہ بخاری نے بیان دیا ہے کہ عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے پاس میری نازیبا ویڈیوز اور تصاویر ہیں جسکی وجہ سے وہ مجھے مسلسل بلیک میل کر رہا تھا، جبکہ مشوانی میری ایک ویڈیو ریلیز بھی کر چکا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے.اظہر مشوانی نے احتجاج کے دن مجھے ٹارگٹ سیٹ کرکے دیے،چند خواتین اور لڑکوں کو میرے نگرانی میں بھیجا،
میں صرف لڑکوں اور خواتین کو وہاں پر لے کر گئی جہاں پہلے سے اور بھی لوگ موجود تھے جنہوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا.میرے ساتھ بھیجے گئے لڑکوں نے راستے میں دو موٹرز کارز میں خواتین سے نقدی اور موبائیل بھی چھین لیے تھے جسکی میں چشم دید گواہ ہوں.اپنی ویڈیوز اور تصاویر کے بارے میں کئی مرتبہ خان صاحب کو بتایا مگر اس نے کوئی رد عمل نہیں دیا..!!