کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مِحمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالےگی، اس سلسلے میں صوبہ سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی پروگرام منعقد ہوں گے جسں سے پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر محمد طارق حسن. جنرل کنور ارشد علی خان. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں “ پاک افواج کیساتھ یکجہتی “ کے لیے پاکستان مسلم لیگ سندھ ریلیاں منعقد اور ملک کی فوجی تنصیبات پر حملے اور روشنیوں کو ماند کرنے والوں کو چراغ روشن کرکے پیغام دیا جائے گا کہ محب وطن عوام دہشت گردوں کا پاک فوج کے شانہ بشانہ محاسبہ کرے گی، جبکہ مسلم لیگ کے تحت 19 مئی کو کراچی میں ” جناح ہاوس ” نزد میٹروپول پر استحکام پاکستان یکجہتی ریلی اور چراغ 7 بجے روشن کئے جائیں گے جسں سے مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن کی قیادت شریک اور قائدین کا خطاب ہوگا، مسلم لیگ کے صدر طارق حسن نے ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگی کارکنوں سمیت محب وطن پاکستانیوں کو شمولیت کی دعوت دی ہے.