کراچی(نمائندہ خصوصی)
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے گورنرسندھ کامرا ن خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں عوامی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات،قومی امور میں ایوان بالا کی اہمیت اور قانون سازی پر بات چیت ہوئی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر ز سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مختلف منصوبے زیر غور ہیں۔چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ موئثر قانون سازی کے ذریعہ عوامی منصوبوں پر شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے۔