لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاﺅس وعسکری تنصیبات پرحملے کے لئے شرپسند کس کس علاقے سے پہنچے اس کی روٹ ٹریکنگ مکمل کرلی گئی،سیف سٹی اتھارٹی کو نادرا ڈیٹا تک رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،سیف سٹی براہ راست نادرا ریکارڈ سے شرپسندوں کی شناخت کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لبرٹی اورزمان پارک سے سب سے زیادہ مشتعل لوگ جناح ہاﺅس پہنچے،جناح ہاﺅس میں توڑپھوڑ کرنے والوںمیں دیگرصوبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہےں۔پولیس کے مطابق دوسرے اضلاع اورصوبوں سے آنے والے شرپسند عرصہ دراز سے زمان پارک مقیم رہے،1100سے زائد سے زائد شرپسندوں کی شناخت مکمل کرلی گئی ،سیف سٹی نے 1100 ویڈیوزاورتصاویرقانون نافذ کرنے والے اداروں کودی ہیں۔سیف سٹی اتھارٹی کو نادرا ڈیٹا تک رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،سیف سٹی براہ راست نادرا ریکارڈ سے شرپسندوں کی شناخت کرے گی۔ پولیس کے مطابق بلوائیوں نے سیف سٹی کی پندرہ سائٹس اورتیس کیمروں کوتوڑا،سوشل میڈیا پرمتحرک شرپسندوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا ٹریکنگ کے ذریعے جوہر ٹاﺅن، ساندہ، اقبال ٹاﺅن، گارڈن ٹان میں چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔