سرینگر(نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے مرکزی ترجمان عمر مغل نے جموں سے جاری ایک پریس بیان میں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں دہشت گردی کی تمام حدیں پار کردی ہیں 20 اپریل کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر خاص کر خطہ پیر پنجال کے عوام کو شدید بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے, پیر پنجال, پونچھ اور راجوری کے تقریباً 250 بیگناہ افراد کو گرفتار کیا گیا اسی طرح وادی کشمیر کے دیگر اضلاع سے بھی بیگناہ شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور اب بھارت کی جانب سے جی 20کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے غیر ریاستی افراد کو جموں کشمیر کے شہری بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جاری ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور ریاست جموں کشمیر کی عوام اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 22مئی کو جی20 کانفرنس کے موقع پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں اور بھارتی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے دنیا اور بھارت کو یہ پیغام دیں کے جب تک ہماری ریاست مقبوضہ جموں کشمیر بھارت سے آزاد نہیں ہو جاتی کشمیری عوام بھارت کے خلاف اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے ان شاء اللہ