اوسلو/کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانی نارویجن کلچرل سینٹر جون ویکان نے کلچر لٹریری انٹرنیشنل فرینڈز فورم (کلف پاکستان) کے اشتراک سے پاکستانی فلم سازوں اور طالب عملوں کے لیے ناروے میں فلم بنانے کے خواہش مند فلم سازوں کے لئے اپنے دروازے کھول دیے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے فلم سازوں و طالب عملوں کو بہترین لوکیشن اور سہولیات ،ساز وسامان فراہم کیا جائیگا۔ جان ویکان نے مزید کہا کہ ناروے میں فلم یا ڈرامے کی تیاری کے منصوبے کو آسان بنانے کے لیے، ہم کاسٹ اور عملے کے لیے ضروری اجازت نامے اور ویزوں کے حصول میں مدد فراہم کرینگے، مقامی فلم پروڈکشن کے وسائل تک رسائی اور تمام ضروری چیزوں کی فراہمی میں تعاون جاری رکھیں گے۔فلم ساز کمپنی یا طالب عملوں کو اپنے اخراجات خود اٹھانے ہونگے انہوں نے کہا کہ تمام معاملات ہماری شراکت دار تنظیم کلف پاکستان کے تحت طے کئے جائیں گے۔ کلف کے کلچرل سیکرٹری سید قلب محمد نے کہا کہ پاکستانی فلم سازوں اور طلباء کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ نارویجن کلچرل سینٹر کے اس فیصلے سے استفادہ حاصل کریں فلم بنانے والے افراد کی مکمل معاونت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ دونوں ادارے مزید شعبوں میں تعاون کے راستے تلاش کرنے میں سرگرداں ہیں تاکہ ترقی کی نئی راہیں تلاش کی جاسکیں جان ویکان اور ان کی ٹیم بھارتی فلم سازوں کو مسلسل معاونت فراہم کررہی ہے کلف کے اصرار پر انہوں نے پاکستان کے لئے اپنے دروازے کھولے ہیں۔