اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لیا تھا اور کیس پر فوری سماعت کی تھی۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنا دیا گیا ہے اور عمران خان کی گرفتاری قانونی کے مطابق قرار دے دی گئی ہے۔ عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا اور سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔ قبل ازیں سماعت میں عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں کہ کس کیس میں گرفتاری عمل میں لائی گئی؟کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزرا کے خلاف بھی ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد نے نیب کے وارنٹ کی کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی۔