اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ آئے تھے۔