کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ کے وزیر بلدیات سیدناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اخلاقی و عددی لحاظ سے پی پی کے پاس اکثریت ہے میئرہمارا آنا چاہیے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ ملاہے ہمارے ساتھ ملکر میئربنائیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے میئر کیلئے متفقہ فیصلہ کرتے ہیں تو شہر کی بہتری ہوگی بلدیاتی الیکشن جیت کرجوآئے ہیں وہ علاقوں میں خدمت کرنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد سے متعلق سوال پر نے کہاکہ ایسی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی کہ کسی کے لوگوں کو توڑا جائے اگر کوئی خود کسی کو سپورٹ کرے تو اس پر کچھ نہیں کیا جاسکتا۔