کراچی (نمائندہ خصوصی )محکمہ صحت سندھ کے مطابق دبئی سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔محکمہ صحت کی جانب سے مسافر کو قرطینہ سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔خیال رہے کہ صوبائی محکمہ صحت نے دبئی سے کراچی آنے والے مسافر میں علامات ظاہر ہونے کے بعد اسے فوری قرنطینہ کرکے تصدیق کے لئے مسافر کی جلد کے نمونے لے لیے تھے.محکمہ صحت نے مسافر کی رپورٹ موصول ہونے تک اسے قرنطینہ کردیا گیا تھا۔انہوںنے کہا کہ منکی پاکس علامات کیساتھ دبئی سے کراچی آنے والا یہ پہلا شخص تھا۔یاد رہے کہ 4 روز قبل مسقط سے آنے والے مشتبہ مسافر کے خون کے نمونے لیے گئے تھے، جس کا منکی پاکس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔