کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و معاشی امور پر گہری نظر رکھنے والے سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے پاکستان اس وقت سنگین سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے پاکستان کی نسبت عوامی جمہوریہ چین سیاسی استحکام کی بدولت دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔یہاںجاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک سیاسی، آئینی اور معاشی بحرانوں کا سامنا ہے ہمارا ملک مزید ان بحرانوں کا سامنا نہیں کر سکتا ہمیں وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کیلئے سیاسی و آئینی پیچیدگیوں سے جلد نکلنا ہوگا بصورت دیگر آنے والے دنوں میں ہم مزید دباو¿ کا شکار ہو جائیں گے ہم اکیسویں صدی میں ان بحرانوں کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتے ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرنے کیلئے ہمیں سیاسی طور پر مستحکم ممالک کے ماڈلز سے سبق سیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ عزت چن گینگ کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی طرف اشارہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان کے حکمران وطن عزیز کو سیاسی استحکام سے ہمکنار نہیں کر سکے اسی وجہ سے چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے حکمرانوں کی توجہ ان کی کماحقہ ذمہ داریوں کی جانب مبذول کرائی ہے مستحکم پاکستان خطے کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہو سکتا ہے چین پاکستان اکنامک کاریڈور کے مثبت ثمرات عوام تک پہچانے کے لئے زیادہ مستعدی سے دن رات کام کرنے کے ضرورت ہے خطے کی ترقی کیلئے پاک افغان سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے اور مشترکہ مسائل حل کرنے کی اشد ضرورت ہے دونوں ممالک مشترکہ مفادات پر بھی اپنی فوری توجہ مرکوز رکھیں پاکستان اور افغانستان مل کر ان عوامل کا مقابلہ کریں جو خطے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔