اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )عافیہ صدیقی کی اپنی بہن سے امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکہ میں ملاقات کے لیے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو اجازت دے دی۔پیر کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور پاکستانی منتقلی کی درخواست پر سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی امریکہ میں ملاقات کے لیے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیا ۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے ملاقات سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک تین دن کے دوران امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو سمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے ۔وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کےلئے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹر ہونا چاہیے ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کے لئے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹر فراہمی میں مدد کرے ،کیس کی مزید سماعت عدالت نے 30 جون تک ملتوی کردی گئی عدالت نے ہدایت دی کہ جب کبھی کوئی ایشو ہو درخواست دیں اگلے دن عدالت سن لے گی۔