اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے حوالے سے مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس (کل)منگل 9مئی کو طلب کر لیا گیا ، قومی اسمبلی نے 2مئی کو خصوصی کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایاگیا کہ 9 مئی کو 11بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کیا گیا سپیکر راجہ پرویز اشرف نے سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی اور گودار لسبیلہ سے ایم این اے اسلم بھوتانی کی سربراہی میں 10 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی تھی جس میں تمام پارلیمانی گروپوں کو نمائندگی دی گئی خصوصی کمیٹی اپنے اجلاس ٹرمز آف ریفرنس کی منظوری دے گی محمد افضل ڈھانڈلہ ، چوہدری برجیس طاہر ، شیخ روحیل اصغر ، سید حسین طارق ،محمد ابو بکر ،خالد مگسی ، ناز بلوچ ،شاہدہ اختر علی اور وجیہہ قمر کمیٹی میں شامل ہیں۔