اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سڑکوں پہ نہیں عدالت جاو،فارن ایجنٹ کا بیان سن کر لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی ہے،تمہارا شر، زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کررہا ہے ،ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ، فساد، انتشار اور خلفشار نہیں روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ فارن ایجنٹ کا بیان س±ن کر لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملکی مسائل کا حل یہ ہے کہ تم جیل جاو¿ اور ملک کے خلاف سازش، جھوٹ اور چوریوں پر تمہیں سزا ہو ،تمہارا شر، زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کررہا ہے ،ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ، فساد، انتشار اور خلفشار نہیں روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ تم ہو جس کی وجہ سے آج جتھوں کے ہاتھوں لوگوں کا قتل ہو رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہندوستان، کبھی کشمیر، کبھی اسلام پر گھٹیا سیاست کرتے آ رہے ہو اور آج بھی کر رہے ہو ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مودی کی کامیابی کی دعائیں کرنے والے کی باتیں سنو؟ بے شرم ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ فارن ایجنٹ نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف چین کے وزیرِ خارجہ کو دیکھ کر دی ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ فارن ایجنٹ نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف شہباز شریف کی بادشاہ چارلس کے ساتھ ویڈیو دیکھ کر دی ہے ۔