ملتان (نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے جو بیان دیا وہ ان کو زیب نہیں دیتا، میزبانی کے آداب ہوتے ہیں جو بھارت نے نہیں اپنائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ نے جو بیان دیا وہ ان کو زیب نہیں دیتا، میزبانی کے آداب ہوتے ہیں جو بھارت نے نہیں اپنائے۔انہوںنے کہاکہ میرے بلاول سے لاکھ اختلافات ہوں مگر ہمارے وزیر خارجہ نے اچھا پیغام دیا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ بلالو بھٹو زرداری نے رواں ہفتے بھارت کا دو روزہ دورہ کیا تھا جہاں انہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنا تھا۔