کراچی / بدین( نمائندہ خصوصی )صحت اور زندگی پانچ مئی میڈوائف ڈے اور ہینڈ واشنگ ڈے کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات واک اور سیمنارز کا انعقاد
طبی ماہرین کی جانب سے میڈوائف اور ہینڈ واش کی اہمیت اور ضرورت پر آگاہی . مئی انٹرنیشنل میڈوائف ڈے کے موقع پر مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے ڈاکٹر صدف اور ڈاکٹر حناء امداد نے پبلک ہیلتھ اسکول میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحانہ میمن ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم این سی ایچ پروگرام سندھ ڈاکٹر خالد میمن ایڈیشنل ڈائریکٹر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام سندھ ڈاکٹر راج کمار ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ پروگرام اور انچارج لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ڈاکٹر طاہرہ سحر پبلک ہیلتھ اسکول کے اساتذہ کمیونٹی میڈوائف اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔سیمینار کے تمام شرکاء نے کمیونٹی میڈوائفز کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا اور بڑتی ہوئی آبادی اور اس میں زچہ اور بچہ کی اموات پر فیملی پلاننگ کی ضرورت کو مزید بہتر انداز سے اجاگر کرنے کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا جبکہ ڈاکٹر عاشق حسین شاہ نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرہ فضل پیچوہو کا پیغام شرکاء کو پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات ان کے گھروں تک پہنچانا چاہتی ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شعبہ صحت میں انتہائی اہمیت کی حامل میڈوائف کیوں ضروری ہے۔ اور کس طرح ایک قابل کمیونٹی میڈوائف خوشحال معاشرے کی بنیاد ڈال سکتی ہے آخر میں ایک اویرنس واک بھی کی گئی تاکہ ایک عام آدمی کو بھی کمیونٹی میڈوائف کی اہمیت سے آگاہی دی جاسکے۔ ہینڈ واشنگ کے عالمی دن کے موقع پر انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو بدین میں بھی آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقد پروگرام میں طبی ماہر ڈاکٹر رضوان نظامانی اور ان کی ٹیم کے ارکین نے ہیلتھ ورکرز پیرا میڈیکل اسٹاف کے علاوہ مریضوں اور عام شہریوں کو مختلف بیماریوں اور خطرناک جراثم سے محفوظ رہنے کے لئے ہاتھوں کی صفائی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان بھی ہے انہوں نے کہا ہم اپنے ہاتھوں کی صفائی کو دن بھر ہر مصروفیت کے بعد یقینی بنا کر اپنے اپ کو صحت مند رکھنے میں کامیاب رہ سکتے ہیں .