کراچی (بیورورپورٹ) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ان کی وفات پر آخری ٹوئٹ بھی سامنے آیا ہے۔اس ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ انا للہ وانا الیہ راجعون ،سکون پایا ہے بے کسی نے ، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں۔اس ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اپنے لاتعداد چاہنے والوں اور مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر چلے گئے۔ ان اللہ وانا الیہ راجعون،ان کی مغفرت کیلئے آپ سب سے دعاﺅں کی درخواست ہے