لاپور( نمائندہ خصوصی )
سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ
دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ جہنم واصل کردیا گیا ۔ہلاک دہشتگرد کا تعلق القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ سے تھا۔ہلاک دہشتگرد اقبال عرف بالی 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ہلاک دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور اہل تشیع مکتب سے تعلق رکھنے والے افراد کو تاوان کی غرض سے اغواء کے 21 مقدمات میں مطلوب تھا۔ہلاک دہشتگرد ملتان پولیس کو 5 مقدمات میں مطلوب تھا۔ہلاک دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے1 کروڑ 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا تھا