کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)
ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل کی ہدایات پر انکروچمنٹ انچارچ علی رضا کی زیرنگرانی عملے نے میکانگی روڈ، سرکی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع منی پیٹرول پمپس اور دیگر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ انکروچمنٹ کے خلاف کروائی کرتے ہوئے میکانگی روڈ، سرکی روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تجاوزات کو ہٹاتے ہوئے راستے واگزار کروائے۔ ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے احکامات کے مطابق انکروچمنٹ انجارچ علی رضا نے علاقے میں قائم 15 ایرانی پیٹرول بیچنے والے منی پٹرول پمپس جہاں کوئی حفاظتی انتظامات موجود نہیں تھے ان کو بند کرواتے ہوئے ان کا سامان اور پیٹرول تحویل میں لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہزارگنجی میں منی پیٹرول پمپس کے گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس پر میٹروپولیٹن کے فائر بریگیڈ عملے نے وقت پر پہنچ کر قابو پالیا تھا۔
ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل نے ان کاروائیوں پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کی کاگردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام کی سہولت اور حفاظت میٹروپولیٹن کی اوالین ترجیح ہے۔