اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) چینی وزیر خارجہ چن گانگ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کل (جمعہ)5 مئی کو پاکستان کے پہلا دور ے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ چینی وزیر خارجہ گوا کانفرنس کے فوراً بعد اسلام آباد پہنچیں گے جس کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان 6 مئی کو سٹرٹیجک مذاکرات ہوں گے،دونوں ممالک کا 6 مئی کو افغانستان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کا بھی امکان ہے، وزرائے خارجہ کے موجودہ میکنزم کا سہ فریقی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔