اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد بجلی کے صارفین پر 2 ارب 90کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹر ک صارفین پر نہیں ہو گا۔بجلی کے صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی تھی۔