فیصل آباد(نیٹ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان جب سے اقتدار میں آیا اس نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا،ان کا سادہ سا فارمولہ ہے خود بھی کھاو ،دوسروں کو بھی کھلاوسب جانتے ہیں ڈاکٹر رضوان کا اس دنیا سے جانے کا کس کو فائدہ ہوا؟،پارلیمان کی وقعت ختم ہوچکی فوری انتخابات کرائے جائیں۔ایک بیان میں رہنماءپی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ شریف خاندان کو گارڈ فادراور سسیلین مافیا کیوں کہا گیا تھا؟ ان کا سادہ سا فارمولہ یہ تھا کہ خود بھی کھاو اور دوسروں کو بھی کھلاو۔انہوں نے کہا کہ اس خاندان کا طریقہ کار یہ ہے کہ اقتدار میں آو اگر مال بنانے کا کوئی پوچھے تو بلیک میلنگ پر اتر جاو، یہ گارڈ فادراور سسیلین مافیا کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بلیک میل کرتے ہیں تو کبھی اداروں پر حملے کرتے ہیں، ان کا مقصد تحقیقاتی افسران کوانتقام کا نشانہ بنانا ہوتا ہے، سب جانتے ہیں ڈاکٹر رضوان کا اس دنیا سے جانے کا کس کو فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کا دنیا سے جانے کا فائدہ شریف فیملی کو ہوا ہے، آج مقصود چپڑاسی کا انتقال ہوگیا ہے، 16ارب روپے کی رقم مقصود چپڑاسی کے اکاونٹ میں آئی تھی۔فرخ حبیب نے کہا کہ یہ لوگ آج تک اپنے کیسز میں رسیدیں فراہم نہیں کرسکے، یہ ہے وہ سازش جس کے ذریعے این آر او ٹو کا فائدہ لینے جارہے ہیں، ایف آئی اے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر تبدیل کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا مقصود چپڑاسی کی موت، ڈاکٹررضوان کی موت یہ سب کچھ کیا ہے؟ پارلیمان کی وقعت ختم ہوچکی فوری انتخابات کرائے جائیں، ان کی لوٹ سیل لگ چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان جب سے اقتدار میں آیا اس نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا۔