اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، صوابی اور ملتان سمیت گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔