اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو واضح طور پر ناممکن قرار دےدیاالیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں تین رپورٹیں جمع کرائی ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ مذکورہ تاریخ کو صوبائی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔عدالت عظمیٰ اس معاملے کی مزید سماعت کےلئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔مقررہ تاریخ تک ضروری مطلوبہ انتظامات کی تکمیل ممکن نہیں جبکہ انتخابات کے التوا یا تنسیخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیاجائے گا۔سپریم کورٹ نے سماعت کےلئے الیکشن کمیشن کو طلب نہیں کیا ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے گزشتہ ماہ 4 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے لیے 14 مئی کوانتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔