اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات وزیر اعظم ہاوس میں کچھ دیر پہلے ہوئی جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی اور انہیں سرحدی صورتحال سمیت دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ملاقات میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔