اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہاہے کہ عمران خان کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں یہ پاگل ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان تو پاگل آدمی ہے، کیوں اس پاگل آدمی کو اجازت دی ہوئی ہے کہ فتنہ فساد کرتا پھرے؟۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی تھی نیا مینڈیٹ لیا جائے، نئے الیکشن کرائے جائیں، جب یہ جتھا لے کر اسلام آباد آئے تو فیصلہ کیا کہ جتھے کے دباومیں نہیں آئیں گے۔