اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سارک ممالک کے مرکزی بینکس کا دو روزہ اجلاس (آج)سے اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک کی صدارت میں شروع ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سری لنکا، نیپال، افغانستان، مالدیپ، بنگلادیش کے مرکزی بینکس کے گورنرز شرکت کرینگے جبکہ بھارتی مرکزی بینک کے صدر نے شرکت کی تصدیق نہیں کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اثرات کم کرنے کے لئے بینکس کے کردار پر غور ہوگا اور عوام تک قرضہ جات کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق (آج) 2مئی کو قرضہ جات کی فراہمی کو ڈیموکریٹائز کرنے سے متعلق سارک سیمینار اور 3 مئی کو کلائمیٹ کے منفی اثرات کم کرنے پر بینکس کے کردار کا سمپوزیم ہوگا۔