اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ق) کے صدر، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کی گرفتاری کیلئے کئے گئے آپریشن سے وفاقی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں،دیکھنا چاہئے اینٹی کرپشن نے اتنا بڑاآپریشن کیا اس کیس میں ہے کیا؟،مونس الٰہی نے اپنے والد کو غط ٹریک پرلگایا ،ہم سب سے بھی غلط بیانی کی،نوازشریف پرویز الٰہی کیلئے چودھری شجاعت کے کہنے پرمانے،چودھری وجاہت کے وکیل عامرسعیدچودھری شجاعت کے گھر ہونے والے آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب کی گرفتاری کیلئے کئے گئے آپریشن سے وفاقی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ، پرویزالٰہی کی جگہ میں ہوتا توہنس کر گرفتار ی دے دیتا۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا چاہئے اینٹی کرپشن نے اتنا بڑاآپریشن کیا اس کیس میں ہے کیا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری مونس الٰہی نے اپنے والد کو غط ٹریک پرلگایا ،ہم سب سے بھی غلط بیانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کہتے تھے چھوڑو مونس الٰہی کو وزارت اعلی پکی کرکے آﺅ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے قائد محمد نوازشریف پرویز الٰہی کیلئے چودھری شجاعت حسین کے کہنے پرمانے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے دن رات کہتے تھے آپ نے مکرنانہیں،حلف دو،ہم نے حلف دیئے کہ پرویزالٰہی کی طرف سے ہی آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چودھری وجاہت حسین نے اپنے بڑے بھائی کیخلاف پارٹی صدارت کیلئے کیس کررکھا ہے،وجاہت حسین پارٹی صدارت کی لڑائی لڑرہے ہیں،بیٹاپی ٹی آئی سے ٹکٹ مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری وجاہت کے وکیل عامرسعیدچودھری شجاعت کے گھر ہونے والے آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔