شکرگڑھ(نمائندہ خصوصی ) سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور کے قریب ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے شکر گڑھ آنے والے مسافر بس کرتاپور کے قریب ڈمپر سے ٹکراگئی، دلخراش واقعے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، حادثے میں بس کو شدید نقصان پہنچا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔