کراچی(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں , کسانوں کی پارٹی ہے۔ ،ملک کے محنت کش پیپلز پارٹی کا قابلِ فخر اثاثہ ہیں ۔شرجیل انعام میمن نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے تاریخی اقدامات کئے ہیں ، محنت کشوں کی بہتری کے لیے ملک میں جو پالیسیاں بنی ہیں اس کا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی کے سر ہے۔، شہید بھٹو سے لیکر شہید محترمہ بے نظیر تک ، صدر آصف علی زرداری سے لیکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک محنت کشوں کی فلاح پ پ پ کی ترجیحات میں شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی پہلی مزدور پالیسی دیکر کر محنت کشوں کو تحفظ فراہم کیا، صدر آصف علی زرداری نے 18 ویں ترمیم کے تحت محنت کشوں کے اداروں کے اختیارات صوبوں کو منتقل کئے ،اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ حکومت نے اہم قانون سازی کی ہے ، جس کی مثال دوسرے صوبوں میں نہیں ملتی ، صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیسی میں محنتوں کشوں کی نمائندگی بڑھا دی ہے ، زراعت کے شعبہ میں کام کرنے والی خواتین کو تحفظ فراہم کیا ہے ، سندھ حکومت نے محنت کشوں کے لئے بےنظیر بھٹو مزدور کارڈ کا اجرا کیا ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی ، ہمیں فخر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں اور کسانوں کی نمائندہ جماعت ہے ، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت مزدوروں کے عالمی دن پر محنت کشوں کی خوشحالی کے لئے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ،