اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین سابق وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات میں کسی بھی اتفاق تک پہنچنے کی پوری کوشش کرےگی۔ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف مذاکرات کے لیے نیک نیتی سے بیٹھی ہے تاہم حکومتی صفوں میں یکسوئی نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتحادی جماعتوں میں وقتی اتحاد ہے، ان میں کوئی ہم آہنگی نہیں، مذاکرات میں پی ٹی آئی کسی بھی اتفاق تک پہنچنے کی پوری کوشش کرے گی۔رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہاکہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، اس صورت میں تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔