اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ میں دو ججز کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ کے سینئرترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیااور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کردی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس وقت جوڈیشل کمیشن کے سینئرترین ممبر ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال سمیت جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو بھجوا دی گئی۔