کراچی( کرائم رپورٹر )کہا جاتا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، شہر قائد میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شہری کو اللہ نے قتل ہونے سے معجزاتی طور پر بچا لیا۔کراچی کے علاقے بلدیہ، رشید آباد میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ناکام ہو گئی،نعیم نامی شخص کے سر پر پیچھے سے ٹارگٹ کلر نے پستول رکھ کر ٹریگر دبا دیا لیکن گولی نہ چل سکی۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹارگٹ کلر نے سر پر پہنچ کر ٹریگر دبایا لیکن پستول نہ چلا، فوٹیج میں نعیم نامی شخص کو گلی میں جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جب عقب سے ایک ٹارگٹ کلر ہیلمٹ پہنے دوڑتا ہوا ان کے پیچھے پہنچ گیا۔
ٹارگٹ کلر نے پستول چلانے کی کوشش کی لیکن گولی چیمبر میں پھنس گئی، ملزم نے پھر سے پستول لوڈ کر کے گولی چلانے کی کوشش کی، لیکن دوبارہ بھی گولی نہ چل سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جس شہری کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا وہ چند روقبل ہی پی ایس پی چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی دوسری جماعت میں شامل ہوا تھا۔